Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لاہور پولیس پر پراپرٹی ڈیلر کو اغوا ءکرکے 25 لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام

پولیس نے پراپرٹی ڈیلرکو اغواء کرکے 25 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرسمیت 5 اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی اوراختیارات سےتجاوز کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈیلرواجد علی کو حبس بےجا میں رکھ کرپیسے وصول کرنے کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا۔ اے ایس آئی عبد الرشید نے مبینہ طور پر ڈیلرکو گھرسے حراست میں لیا۔اہلکاروں نے تھانے لیجا کرتشدد کا نشانہ بنایا۔ اے ایس آئی نے زبردستی موبائل بینک ایپ سے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ رقم منتقلی کے بعد جواء کروانے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ حقائق سامنے آنے پرمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں