کراچی میں محکمہ موسمیات نے آج بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہےکراچی کے مختلف علاقوں میں بارش تھم گئی لیکن رات بارش کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، اکثر مقامات سے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے جب کہ کچھ جگہوں پر پانی ابھی تک موجود ہے۔اورنگی ٹاؤن،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد ،لیاقت آباد میں بارش کا پانی تاحال جمع ہے، نیپا چورنگی بھی ڈوب گئی، ماڈل کالونی،قائد آباد، ملیر 15، کالا بورڈ، پر بھی بارش کا پانی جمع ہے ، ان علاقوں میں نکاسی آب کی کوششیں جاری ہے، حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والی سڑک پر گڑھا پڑ گیا جس کے باعث سڑک بند کردی گئی ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔شہرِ قائد میں مزید بارشیںچیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کا سبب بننے والاہواکاکم دباؤ مغربی سندھ کے قریب ہے،شہر میں دن بھر اور رات میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جب کہ کل بھی شہر میں مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش یا بونداباندی ہوسکتی ہے۔سردار سرفراز کے مطابق مون سون کا ایک اور سسٹم مشرقی سندھ میں 10 یا 11 اگست کوبھارتی راجستھان سے داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے زیر اثر شہر میں 12 یا13 اگست کو بارش کا امکان رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات 8 سے آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 76.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ سرجانی میں 72.4 ، قائدآباد 61 ، ملیر ہالٹ 54.1 ، گلستان جوہر 39.6، فیصل بیس 37، اولڈ ائیرپورٹ 49.4 ، جناح ٹرمینل 42.2 اوراورنگی ٹاؤن میں 42 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ گلشن حدید میں 35،نارتھ کراچی 34، ابراہیم حیدری 13، گلشن معمار 12،کیماڑی 7، ماڑی پور 5،کورنگی 3.8، ڈی ایچ اے اور صدر میں 2،2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments