شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے لیڈر کے ہوٹل کو آگ لگادی گئی،13افراد ہلاک

بنگلادیش کے شہر جاشور میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوٹل کو آگ لگانے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوٹل زبیر انٹرنیشنل مبینہ طور پربنگلا دیش کی سابق مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی ڈسٹرکٹ عوامی لیگ کی جنرل سیکرٹری شاہین چکلدار کی ملکیت ہے۔جیشور جنرل ہسپتال ایک سپروائزر ہارون الرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں آگ لگنے کے واقعے میں اب تک 13 لاشیں ملی ہیں۔جاشور فائر سروس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم مامون نے بتایا کہ ہوٹل میں آگ شام 4 بجے کے قریب لگی۔انہوں نے کہا کہ شام 7 بجے تک آگ مکمل طور پر قابو میں نہیں آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں