Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شیخ حسینہ واجد کی بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزراجیت ڈووال سے دہلی میں ملاقات

بنگلا دیش کی رہنما شیخ حسینہ نے دہلی سے تقریباً 30 کلومیٹر دور اتر پردیش کے غازی آباد میں ایئر فورس بیس پر اترنے کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کی۔اس سے چند گھنٹے قبل 76 سالہ پانچ مرتبہ وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد کو اس ملک میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 300 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شیخ حسینہ کی ملاقات کے تقریباً فوری طور پر لندن روانگی متوقع ہے۔شیخ حسینہ کا طیارہ – بنگلا دیشی فضائیہ کا ایک C-130 ملٹری ٹرانسپورٹ – ہندوستانی فضائیہ کے C-17 اور C-130J سپر ہرکولیس طیاروں کے ہینگروں کے قریب کھڑا ہوگا۔وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بنگلا دیش کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی حسینہ واجد سے ملاقات کریں گے یا نہیں اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی۔بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس بنگلا دیش کے ساتھ ملک کی 4,096 کلومیٹر سرحد پر ہائی الرٹ پر ہے، فیلڈ کمانڈروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ “زمین پر” پوزیشنیں لیں اور کسی بھی چیز کے لیے تیار رہیں۔ بھارتی ریلوے نے بنگلا دیش جانے والی تمام ٹرینوں کو روک دیا ہے اور ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے اپنی روزانہ کی دو پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen − 10 =