عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2410ڈالر کی سطح پر آگئی ۔مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں منگل کے روز 500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں