شیخ حسینہ واجد کا ویزا امریکہ نے منسوخ کر دیا، بھارتی میڈیا

امریکہ نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا۔ بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیشی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ نے شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔اس وقت شیخ حسینہ بھارت میں موجود ہیں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ برطانیہ میں سیاسی پناہ لینا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ امریکہ بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔بنگلہ دیش میں تمام فریقین مزید تشدد سے باز رہیں، بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، اقتدار کی منتقلی بنگلہ دیش کے آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں