چاند کی وجہ سے دن 24 گھنٹے کا ہونے والا ہے

زمین کا ایک دن 24 گھنٹوں کا ہوتا ہے مگر یہ گھنٹوں کا ہو جائے گا کیونکہ چاند سست روی سے دنیا 25 بتدریج سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ یہ دعوی چند عرصے قبل امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہوئے۔مذکوره تحقيق وسكونسن میڈیسن یونیورسٹی میں کی گئی جس میں بتایا گیا کہ چاند اربوں سال سے زمین کے آسمان پر روشن ہے تحقیق کے مطابق چاند ہر سال 3.8 سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین سے فاصلہ اختیار کر رہا ہے جس کی وجہ سے دن کا دورانیہبڑھ جائے گا۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آنے والے 20 کروڑ برسوں میں زمین کے دن کا دورانیہ 25 گھنٹوں کا ہوجائے گا۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک ارب 40 کروڑ سال قبل زمین کا ایک دن 18 گھنٹوں کا ہوتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں