لاہور اور ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشر قی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 18 ویں نمبر پر آگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں