Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بالی ووڈ اداکارہ مرونال ٹھاکر کا ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مرونال ٹھاکر نے ماضی میں بھارت کے سٹار بلے باز اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کیا تھا۔گزشتہ روز انسٹاگرام پر بھارتی انٹرٹینمٹ کے مقبول پیج انسٹینٹ بالی ووڈ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ اور ویرات کوہلی کی تصویر لگائی ہوئی تھی۔ساتھ ہی کیپشن میں مرونال کا بیان درج تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں پاگل تھی’۔مرونال نے کہا تھا کہ مجھے یاد ہے تقریباً 5 سال پہلے میں نے اپنے بھائی کے ساتھ سٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھا تھا، میں نیلی جرسی پہن کر ٹیم انڈیا کیلئے آوازیں لگارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں