نیب کی شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی طبیعت خرابی کے باعث پیش نہ ہو سکے جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل، خواجہ نوید و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت نیب حکام نے ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔ پراسیکیوٹر نے مو¿قف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب نے ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ہمیں چیئرمین نیب کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے، مقدمہ ختم کردیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب کی مقدمہ بحال کرنے کی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے۔ پہلے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو سنا جائے گا، پھر فیصلہ ہوگا۔ عدالت نے سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی.

اپنا تبصرہ بھیجیں