40، سال بعد اولمپک گولڈ میڈل آ ج پاکستان پہنچے گا

40سال بعد اولمپک گولڈ میڈل آ ج پاکستان پہنچے گا ، جیولین کنگ ارشد ندیم کی آج رات وطن واپسی ، قومی ہیرو کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا ، ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور اسپورٹس آف پنجاب کی جانب سے شاندار استقبال کی تیاریاں. پیرس اولمپکس میں ریکارڈ قائم کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج رات وطن واپس لوٹیں گے۔ارشد ندیم کی کامیابی پر ملک بھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور پاکستانی اپنے ہیرو کے پر تپاک استقبال کیلئے بیتاب ہیں۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج رات ایک بجے براستہ استنبول لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے علاوہ حکومتی افراد بھی ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔ ارشد ندیم نے جیولین کے مقابلے میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی تھی، پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اکیلے شخص نے ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ارشد ندیم کی کامیابی پر جہاں پوری قوم نہال ہے وہیں ان پر انعامات کی بارش بھی ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں