الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنےکیلئے درخواستیں طلب کرلیں

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنےکیلئے درخواستیں طلب کرلیں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں مختص شدہ انتخابی نشان کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، درخواستیں پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک دی جاسکتی ہیں۔الیکشن کمیشن نےکہا ہےکہ درخواست کے ساتھ انتخابی نشانات کی ترجیحی لسٹ منسلک کی جائے، ہر درخواست پر پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا ضروری ہیں، ہر درخواست پر سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کا پتہ ہونا بھی ضروری ہے، درخواست موصول ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت پرکھی جائےگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق فروری مارچ کے پنجاب،کے پی انتخابات کے لیے درخواست دینےوالی پارٹیاں دوبارہ درخواست دیں، نامکمل اور فیکس کے ذریعے موصول درخواست پر غور نہیں کیا جائےگا، آج سے قبل انتخابی نشان کے حصول کی درخواستوں پربھی غور نہیں کیا جائےگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی نشانات کے لیے 19 جولائی2023 کہ بعد ملنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائےگا، درخواستوں کیساتھ الیکشن ایکٹ2017 کے سیکشن 206 کے منسلکہ حلف نامہ لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں