اینٹی نار کوٹکس فورس کی بڑی کارروائی، 6ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی میں ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 6 ملین ڈالر مالیت کی کرسٹل (ہیروئن) برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں کارروائی عمل میں لائی گئی، گاڑی کی سرچنگ کے دوران 30 کلو ہیروئن (کرسٹل) برآمد کی گئی، موقع پر موجود ضلع کیچ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔برآمدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6 ملین ڈالر ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں