Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ملک بھر میں مون سون کا دھواں دهار سپیل

لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کے دھواں دھار سپیل سے جل تھل ایک ہو گیا۔ لاہور میں موسلا دھار بارش نے رنگ جما دیا، شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی خوب بادل برسے جبکہ نارووال، پتوکی، منچن آباد اور دیگر شہروں میں تیز بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ بارشوں سے ہری پور کے ندی نالوں اور دریائے دوڑ میں طغیانی آ گئی ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں