وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے ارشد ندیم کو گاڑی تحفہ میں دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے میاں چنوں ارشد ندیم کے آبائی گھر پہنچیں جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے پر دس کروڑ روپے کا چیک اور ایک نئی گاڑی تحفہ میں دی ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو ’ ہونڈا سویک ‘ کا نیا ماڈل زیر میٹر تحفے میں دیا گیا ہے. اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے اولمپکس میں کی گئی تاریخی تھرو کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرارشد ندیم کو گاڑی کا رجسٹریشن نمبر’پی اے کے 9297‘ (PAK 9297) الاٹ کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں بھارتی حریف کو شکست دیتے ہوئے تاریخی تھرو پھینکی جو کہ 92.97 میٹر تھی اور ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا، ارشد ندیم کی 90 میٹرز سے زائد 2 تھروز نے اولمپکس دیکھنے آئے شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا اور حکومت کی جانب سے ان پر انعامات کی بارش کر دی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں