مریم نواز کے یومِ آزادی کےموقع پر پہنے گئے سینڈل کی قیمت 3 لاکھ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پہنے گئے لباس اور جوتے کی قیمت سے متعلق بھی صارفین نے پتہ لگا لیا ہے کہ آیا ان کے جوڑے اور سینڈل کی قیمت ہے کیا ؟مریم نواز نے پاکستان کے یومِ آ زادی پر بھی سفید رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا ہے۔ مریم نواز آج مصروف دن گزار رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر اُن کی مصروفیت سے متعلق متعدد پوسٹس بھی شیئر کی جا چکی ہیں۔دوسری جانب مریم نواز کے لباس کے برانڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تصویریں شیئر کی ہیں جس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سفید رنگ کے خوبصورت لباس کی قیمت 34 ہزار 9 سو 99 روپے جبکہ اُن کے جوتے کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 7 سو 94 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں