دنیا میں اکثر ایسے گاؤں موجود ہیں جہاں کی آبادی 100 سے 150 افراد پر مشتمل ہےتاہم امریکا کے شہر نیبراسکا میں مونووی نام کا ایک غیر معمولی طرز کا گاؤں منظر عام پر آیا ہے، جس کی آبادی صرف ایک خاتون پر مشتمل ہے.رپورٹ کے مطابق مذکورہ گاؤں شہر سے دور دراز مقام پر موجود ہے جہاں صرف ایلسی ایلر نامی ایک بوڑھی خاتون رہتی ہے۔ خاتون انتظامی فرائض سے لے کر روزانہ کی دیکھ بھال تک اپنے گاؤں کے انتظامات سنبھالتی ہیں۔مونووی دنیا کا سب سے چھوٹا گاؤں ہے جہاں ایلسی ایلر 2004 سے تنہا رہائش پزیر ہے، 2020 تک ایلسی کی عمر 86 سال تھی۔وہ گاؤں کی انچارج ، لائبریرین اور مئیر بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق تقریباً 54 ہیکٹر پر محیط، مونوئی کبھی ایک ہلچل مچانے والی کمیونٹی تھی۔ 1930 تک اس گاؤں میں 123 رہائشی رہا کرتے تھے۔ تاہم جیسے جیسے سال گزرتے گئے وہاں آبادی کم ہوتی گئی۔ 1980 میں وہاں صرف 18 لوگ رہ گئے، اور پھر 2000 تک ایلسی ایلر اور ان کے شوہر روڈی وہاں آخری باشندے رہ گئے تھے۔2004 میں خاتون کے شوہر کے انتقال کے بعد ایلسی گاؤں میں اکیلی ہیں۔
