پنجاب: تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لئے بڑا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرنے کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نےپوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی جس کے تحت 25 ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ پروگرام کا بھی آغاز کیا جائے گا جبکہ انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت دی ہیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طلبہ کے ایک ایک ٹیچرکو بھی انعام دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے طلبہ کیلئےاسٹوڈنٹس سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی۔حکومت پنجاب 25 ہزار طلبہ کے تعلیمی اخراجات کیلئے سالانہ 125ارب ادا کرے گی جبکہ پنجاب کے 60 گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں