ویگو جیپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سوات میں تحصیل مٹہ کے علاقے سربانڈہ میں ویگو جیپ سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پہنچی، جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاشوں اور دیگر زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع نے جیپ کے گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 6 افراد کے موقع پر جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ دیگر 9 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments