تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی،عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی کے خواتین سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خاتون کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقبال آفریدی کے خلاف ایکشن لے، پہلے ہی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آ رہی ہے، انصاف کا تقاضا ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں