اقبال آفریدی کا اعتراض سمجھ سے باہر ، اپنی نگاہوں کا خیال رکھیں،ترجمان سندھ حکومت

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں اقبال آفریدی کے خاتون کے لباس پر تنقید کے معاملے پر سندھ حکومت کے ترجمان ارسلان اسلام شیخ کا ردعمل بھی سامنے آگیا. ترجمان سندھ حکومت ارسلان اسلام شیخ کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو مکمل آزادی حاصل ہے، خاتون کے لباس میں ایسا کچھ نہیں جس پر اعتراض کیا جائے۔اقبال آفریدی کا اعتراض سمجھ سے باہر ہے، اقبال آفریدی اپنی نگاہوں کا خیال رکھیں۔
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ اقبال آفریدی اپنے عمل پر خاتون سے معذرت کریں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھایا تھا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اتھایا تو چیئرمین کمیٹی محمد ادریس نے رکن قومی اسمبلی کے رویے پر خاتون سے معذرت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں