معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے حال ہی میں مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ژالے سرحدی ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اس واقعے کے متعلق خلیل الرحمان قمر کے بیانات کو غلط ثابت کرنے کے لیے کئی سوالات کیے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”خلیل الرحمان قمر اور آمنہ عروج دونوں کہہ رہے ہیں کہ ان کی نازیبا ویڈیوز بندوق کی نوک پر بنائی گئیں۔ اگر انہیں بندوق کی نوک پر مجبور کیا گیا تو ویڈیوز خفیہ کیمروں سے کیوں بنائی گئیں؟ اور ان ویڈیوز میں بندوقیں نظر کیوں نہیں آ رہیں۔“ژالے سرحدی نے کہا کہ ”جب اغواءکار کسی کو اغواءکرتے ہیں تو بندوق کی نوک پر صاف ویڈیو بناتے ہیں اور سیدھا کہتے ہیں کہ اتنے پیسے دو ورنہ ہم اس کو گولی مار دیں گے۔ اگر ان کی ویڈیوز بندوق کی نوک پر بنائیں گئیں تو وہ صاف کیوں نہیں تھیں؟ ان کی کوئی ایک بھی ویڈیو ایسی نہیں ہے، جس سے لگ رہا ہو کہ وہ دونوں یرغمال بناکر اس کام پر مجبور کیے گئے ہیں۔“
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments