Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

انٹرنیٹ کی سست رفتاری کمپنیوں کا دفاتر بیرون ملک منتقل کرنے پر غور

پاکستان بزنس کونسل نے خبردار کیا ہے کہ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنے دفاتر دوسرے ملک منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں، جبکہ اکثر پہلے ہی ایسا کرچکی ہیں۔یہ انتباہ دبئی چیمبر آف کامرس کی ایک رپورٹ کے درمیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جنوری تا جون 2024 کے دوران دبئی میں 3 ہزار 986 پاکستانی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، نتیجتاً پاکستان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والا ملک بن گیا ہے، یہ تعداد 2023 میں اسی مدت کے دوران رجسٹرڈ 3 ہزار 395کمپنیوں کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ ٹیک انڈسٹری نے انٹرنیٹ کی حالیہ سست روی پر پہلے ہی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان رکاوٹوں سے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے، پی بی سی نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحیح فائر وال حاصل کریں .

اپنا تبصرہ بھیجیں