غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا میں معدوم ہونے والے جانوروں کو بچانے کا نیا منصوبہ سامنے آ گیا ہے اور سائنسدانوں نے معدومی کےخطرے سے دوچار جانوروں کو پہنچانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات موسمیاتی تبدیلی اور آبادی کی زیادتی جیسے عوامل کی وجہ سے زمین پر موجودحیاتیاتی تنوع کو خطرہ بڑھ رہا ہے۔ سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پراجیکٹ سے معدومی کا شکار جانوروں کی نسل کو زمین پر لاحق خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔ محققین کا خیال ہے کہ چاند پر ایسے حصے ہیں جو اتنے ٹھنڈے ہیں کہ خطرے سے دوچار انواع کے منجمد خلیوں کو محفوظ کرسکتے ہیں جو کہ زمین پر ممکن نہیں ہے۔میری ہیجڈورن کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم نے اپنے نئے مقالے میں اس فیسلیٹی کے چاند پر قائم کیے جانے کے متعلق خیال پیش کیا۔
یہ اسٹوریج چاند کے قطبین سے قریب کے علاقوں میں واقع ہوگا جس کی وجہ سے یہ مستقل طور پر سائے میں ہوں گے اور ان علاقوں کا درجہ حرارت منفی 196 ڈگری سیلسیئس سے کم ہوگا لہٰذا یہ فیسلیٹی ایک فریج کی طرح کام کرے گی۔محققین کے مطابق اس فیسلیٹی میں طویل مدت تک حیاتیاتی نمونوں کو ذخیرہ کیا جا سکے گا۔
