پی ٹی اے انٹر نیٹ پر دفاعی اداروں کے مخالف مواد کے خلاف سرگرم

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گزشتہ ساڑھے 3سال میں 3لاکھ 63ہزار ’یو آر ایل‘ بلاک کیے۔ نیوز ویب سائٹ ‘ کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے جاری کیے گئے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021ءسے جون 2024ءتک ہتک آمیز یا نقل مواد کی کیٹیگری میں سب سے کم یو آر ایل بلاک کیے گئے۔
اس کیٹیگری میں 13ہزار 305یو آر ایل پراسیس کیے گئے تاہم ان میں سے 7ہزار 353بلاک ہوئے۔ مجموعی طور پر بلاکنگ کی شرح ان ساڑھے تین سالوں میں 84.72فیصد رہی۔پی ٹی اے کے ڈیٹا کے مطابق توہین عدالت کی کیٹیگری میں 2ہزار 480یو آر ایل بلاک کیے گئے.یو آر ایلزبلاک ہونے کی سب سے زیادہ شرح دفاعی اداروں کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں رہی، جس میں 1لاکھ 1ہزار682لنکس بلاکنگ کے لیے پراسیس کیے گئے جن میں سے 74ہزار 224کامیابی سے بلاک ہوئے۔ مجموعی طور پر بلاک کیے گئے یو آر ایلز میں ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا پوسٹس بھی شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں