Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کراچی میں خاتون ٹک ٹاکر کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے شخص کو 9سال قید کی سزا سنا دی گئی

کراچی میں خاتون ٹک ٹاکر کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے شخص کو 9سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم الطاف حسین کو قید کے ساتھ 60ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر اضافی سزا بھگتنا ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر نے مجرم کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کرائی تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ مجرم نے ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں اسے اپنے گھر بلایا۔ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ اس کے گھر گئی جہاں مجرم نے مشروب میں نشہ آور دوا ملا کر انہیں پلا دی، جس سے ماں بیٹی بے ہوش ہو گئیں۔ٹک ٹاکر نے بتایا کہ جب انہیں ہوش آئی تو معلوم ہوا کہ بے ہوشی کی حالت میں ملزم نے اس کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا لی ہیں جو اس کے فون میں موجود تھیں۔ اس نے وہ تصاویر دیگر لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کیں۔ شکایت درج کرائے جانے کے بعد سائبر کرائم سرکل نے مجرم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے پیکا ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

14 − 13 =