عمان حکومت نے غیرملکی ورکرز کی بھرتی پر 6ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی

عمان حکومت نے غیرملکی ورکرز کی بھرتی پر 6ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی۔ رپورٹ کے مطابق عمان حکومت کی طرف سے کچھ مخصوص ملازمتوں کے لیے نئے ورک پرمٹس کا اجراءروکا گیا ہے۔ اس پابندی کا آغاز یکم ستمبر سے ہو رہا ہے۔جن ورکرز کے لیے نئے ورک پرمٹ بند کیے گئے ہیں ان میں جنرل کنسٹرکشن ورکرز، کلینرز، معمار، الیکٹریشنز، درزی، لوڈنگ اور ان لوڈنگ ورکرز، سٹیل فکسرز، ویٹرز، پینٹرز، باورچی اور حجام و دیگر شامل ہیں۔اس پابندی کے باوجود عمان میں موجود غیرملکی ورکرز اپنے ورک پرمٹ کی نہ صرف تجدید کروا سکتے ہیں بلکہ ٹرانسفر بھی کروا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں