جیل میں بند بشریٰ بی بی کی بیرک میں چوہوں کی موجودگی کا انکشاف

مقامی عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو حکم دیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیرک کا معائنہ کریں اور چوہوں کا مسئلہ حل کریں۔تفصیلات کے مطابق 190ملین پائونڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی روسٹرم پر آگئیں اور فاضل جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میری بیرک میں چوہے ہیں، نماز کے دوران چوہے چھت سے گرتے ہیں،تین ماہ سے چوہوں کا مسئلہ چل رہاہے ‘۔شکایت پر عدالت نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو طلب کرلیا اور حکم دیا کہ یہ مسئلہ حل کریں۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر صدیق شاہ نے موقف اپنایا کہ ہمیں آج ہی پتہ چلا ہے، مسئلہ حل کرلیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں