Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

گورنر سندھ نے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لے لیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد ہوئی۔
سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا۔تقریب حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، سینئر وکلا رہنما اور دیگر بھی شریک ہوئے۔سینئر جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی کے بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

one × 1 =