تقسیم کی شکار پی ٹی آئی اقتدار کیلئے این آراومانگ رہی ہے،طلال چودھری

رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہوچکی اور اقتدار میں آنے کیلئے این آر اومانگ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الگ الگ گروپوں میں تقسیم ہوتی جارہی ہے اور یہ تقسیم پیسوں کی بندر بانٹ پر ہے ، اب یہ تقسیم واضح نظر آرہی ہے، کوئی علیمہ ، کوئی بشریٰ اور کوئی گنڈاپور گروپ ہے، خود کو انقلابی کہنے والے خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ سڑکیں بنانے کے پیسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جیب میں جارہے ہیں،خیبرپختونخوا میں کرپشن پر نیب کو نوٹس لینا چاہیے ۔لیگی رہنما نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلطی کی نشاندہی کرنے والے کو فارغ کردیتے ہیں، پہلے شکیل خان نے جو شکایت لگائی تو وہ فارغ ہوگئے، ان کا پورا بیانیہ ہی کرپشن اور الزامات پر کھڑا ہے، بی آرٹی اورسونامی ٹری کس کس پراجیکٹ کی مثالیں دی جائیں، آج کل 190ملین پاؤنڈ کیس سے دوڑ رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ جب بھی حکومت بیٹھنے کی بات کرے گی یہ این آر او کی بات کریں گے یہ ان چیزوں کی بات کریں گے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی پی ٹی آئی نے کبھی مذمت نہیں کی ، ذمہ داری نبھانے کے بجائے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں