اسلام آباد:پی پی رہنما نفیسہ شاہ یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کے دھرنے میں پہنچ گئیں

یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف شہراقتدار میں یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔پی پی رہنما نفیسہ شاہ بھی ڈی چوک پر ملازمین کے دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچ گئی، خطاب میں کہاافسوس ہوا کہ حکومت نے اچانک بند کمرے میں یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا، یوٹیلیٹی سٹور ایک فلاحی ادارہ ہے، یوٹیلیٹی سٹورز بھٹو صاحب نے عوام کی فلاح کے لیے بنائے تھے، اس کے ذریعے غریب عوام کو بنیادی اشیاء ملتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز بندش کی پیپلز پارٹی مخالفت کرتی ہے کیونکہ یہ غریب عوام کیلئے بنائے گئے ہیں، پیپلز پارٹی ہرگز یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کو برداشت نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں