معروف اداکارہ سجل علی کی تصویر پر نامور بھارتی اداکار و گلوکار اپارشکتی کھرانہ کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی تصویر پر نامور بھارتی اداکار و گلوکار اپارشکتی کھرانہ کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔بالی ووڈ اداکار اور گلوکار اپارشکتی کھرانہ نے اپنی فلم ’استری 2‘ کی شاندار کامیابی کی بدولت سینما گھروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے بلاک بسٹر گانے ’ضرور‘ کی وجہ سے چھائے ہوئے ہیں۔بھارتی اداکار و گلوکار اپارشکتی کھرانہ کا گانا ’ ضرور‘ اس وقت انسٹاگرام ریلز پر کافی زیادہ ٹرینڈ کررہا ہے جس سے مداح کافی زیادہ محضوض ہورہے ہیں اور اس گانے پر اپنی ریلیز بنا کر شیئر کررہے ہیں۔مداحوں کے علاوہ پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی بھی گلوکار کے اس گانے کی فین ہوگئیں، سجل نے انسٹاگرام پر اپارشکتی کھرانہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپارشکتی! آپ کا یہ گانا انتہائی مسحور کُن ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں