فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹا سے ان فولو کردیا

فیروز خان نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد رواں برس جون میں ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ایک ماہ بعد ہی اداکار فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی تھیں، تصاویر کے ہٹتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی۔ اس کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے دوسری اہلیہ کے ہمراہ اپنے نکاح کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور آرکائیو ری اسٹور کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب کو بہترین تحفہ قرار دیا تھا۔پاکستانی اداکار فیروز خان کی جانب سے اہلیہ زینب کو انسٹاگرام سے ان فولو کیے جانے کے بعد ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں