وادی نیلم میں 9 سال قبل لاپتہ ہونیوالے 3 کوہ پیماوں کی لاشیں مل گئیں

آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا، وادی نیلم میں 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے 3 کوہ پیماوں کی لاشوں کو چار رکنی ریسکیو ٹیم نے سر والی بیس کیمپ ون سے ریکور کر کے ہسپتال منتقل کردیا۔سر والی پیک کو 2015 میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیماوں نے سر کرنے کی کوشش کی تھی، 31 اگست 2015 کوتینوں کوہ پیماوں کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔گزشتہ ماہ 9 سال بعد ان لاشوں کا سراغ لگایا گیا، لاپتہ ہونے والے کوہ پیماوں کی شناخت عمران جنیدی، عثمان خالد اور خرم شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں