عارف والا(سٹار ایشیا نیوز)پنجاب کےضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں سابق صوبائی وزیر ٹکا محمد اقبال کےبھائی ڈی ایس پی سجاد خان کےگھر میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو طلائی زیوارات اور نقدی لے کرفرار ہوگئے۔
پولیس حکام کےمطابق پانچ ڈاکو گھر میں گھسے اور ڈی ایس پی محمد سجاد خان اور فیملی ممبران کو یرغمال بنالیا۔
واردات کےدوران ان کےبھائی ٹکا محمد فرید ایڈووکیٹ پہنچےتو ڈاکوؤں نےانہیں بھی یرغمال بنالیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کرگئے
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ساہیوال محبوب رشید نے واردات کا نوٹس لیتےہوئے کہاکہ پولیس واقعےکی تفتیش اور ضروری کارروائی مکمل کررہی ہے۔