’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ ‘بھارتی ٹیلی ویژن کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا اور کم و بیش سب سے طویل چلنے والا ڈرامہ ہے جس نے مجموعی طور پر 4178 اقساط کا ناقابل یقین ہندسہ عبور کرلیا ہے ۔گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ڈرامے میں دلیپ جوشی(جیٹھا لال) اور چند دیگر اداکاروں کو چھوڑ کر تقریباً پوری کاسٹ ہی نئے اداکاروں سے بدل دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ ‘ میں شیلیش کی آخری قسط 3454 تھی اور شیلیش کے شو چھوڑنے کی وجہ پروڈیوسر اسیت کمار مودی کے ساتھ شو کے کانٹیٹ سے متعلق مسائل اور معاوضہ تھا۔
