پنجاب: ماحولیاتی نگرانی کے پہلے سیٹلائٹ نظام نے کام شروع کر دیا، جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کااستعمال

پنجاب میں ماحولیاتی نگرانی کے پہلے سیٹلائٹ نظام نے کام شروع کر دیا، سیٹلائٹ نظام میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون استعمال کیا جا رہا ہے۔ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اور دھوئیں کے اخراج کے خلاف کارروائی کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے 2 فیکٹریاں بند کروا دی گئیں۔محکمہ ماحولیات نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں 2 فیکٹریوں پر چھاپا مارا اور بھٹی گراکر فیکٹریاں سیل کردیں۔ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اور دھوئیں کے اخراج کے خلاف کارروائی پر سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ٹیموں کو شاباش دی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ آنے سے پہلے پیشگی بچاو مہم مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ان وجواہات کا خاتمہ ضروری ہے جس کی وجہ سے سموگ ہوتی ہے اور ہر سال ڈھائی لاکھ لوگوں کی جان چھین لیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں