شدید گرمی سے پریشان خواجہ آصف نے نہر میں چھلانگ لگا دی

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)شدید گرمی کی لہر نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی نہ چھوڑا،گرمی سے پریشان دفاعی وزیر نےنہرمیں چھلانگ لگاکر گرمی کا مقابلہ کیا۔

73سالہ دفاعی وزیر خواجہ آصف کی نہر میں چھلانگ لگاتےاور تیراکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنےلگی ہے۔


وائرل ویڈیو میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو سرمائی رنگ کی ٹی شرٹ اورسیاہ شارٹس پہنے عام شہریوں کی طرح نہر میں چھلانگ لگاتے،تیراکی کرتے اور گرمی کا مقابلہ کرتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کےکمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین ملےجلے تبصرے کر رہے ہیں کوئی انہیں عام لوگوں کی طرح نہر میں چھلانگ لگاکر گرمی کا مقابلہ کرنے پرسراہا رہا ہے تو کوئی انہیں احتیاطی تدبیر اختیار نہ کرنے پرتنقید کا نشانہ بنارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں