لاہور: آسٹریلیا کیلئے بک کھسوں کے کارٹن سے37 کلوگرام آئس برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی لاہور میں کارروائی ، آسٹریلیا کیلئے بک کئے گئے کھسوں کے پارسل سے37 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع پر لاہور میں واقع کوریئر آفس پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی کے دوران آفس میں موجود کھسوں کے20 کارٹن قبضے میں لئے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ جانچ پڑتال پرکھسوں کے500 جوڑوں میں منشیات جذب ہونے کی تشخیص ہوئی،ہرکھسے سے37 گرام آئس علیحدہ کی گئی،مجموعی طورپر1000 کھسوں سے37 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ پارسل راولپنڈی کے رہائشی ملزم کی جانب سے بک کروایا گیا تھا،ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں