بھارتی میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اس عمل کے لئے awake craniotomy کی تکنیک کا استعمال کیا جس کے تحت مریض کو بے ہوش نہیں کیا جاتا بلکہ وہ پورے ہوش و ہواس میں ہوتا ہے، ڈاکٹرز نے 56 سالہ ہریش چندر کا اسی تکنیک سے کامیاب آپریشن کیا۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ ہریش نے چند روز قبل سر میں شدید درد اور بائیں بازو سمیت ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔رپورٹ کے مطابق 56 سالہ مریض میں بھارتی ڈاکٹرز نے برین ٹیومر کی تشخیص کی تھی اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ معذور ہوسکتا ہے جس کے بعد فوری آپریشن کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments