اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ بہترین وقت گزارتی ہوں، ان کے لیے اچھے اچھے کھانے پکاتی ہوں، مجھے ورک آؤٹ کرنا بھی پسند ہے۔کرینہ کا کہنا تھا کہ عمر خوبصورتی کا ایک حصہ ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان کو ہمیشہ جوان نظر آنا چاہیے یا خوبصورتی جوان دکھنے میں ہی ہے، آپ جس عمر کے ہیں آپ کو اسی کو انجوائے کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری عمر 44 برس ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت ہے، میرے شوہر کو میں ایسے ہی اچھی اور خوبصورت لگتی ہوں۔
