بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے تخت جوہان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کے گزرتے وقت ہوا۔قلات دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔واقعہ سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
