Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کراچی میں عید میلاد النبیﷺکے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں منگل کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہوں گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی موڑا جائے گا اورایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النسا سٹریٹ موڑاجائےگا۔اس کے علاوہ شارع لیاقت آنے والی ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائےگا۔یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجاجائےگا جبکہ پیپلز چورنگی آنے والی ٹریفک کو شارع قائدین یاکوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا۔دوسری جانب گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × 1 =