کھابوں کے شوقین مردوں کی ’بیٹیاں‘ کس خطرناک بیماری

تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مرغن غذائیں کھانے والے مردوں کی بیٹیوں میں دل کی شریانیں بند ہونے کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے اس تحقیق کے نتائج کی توثیق کی ہے۔دل کی شریانوں کی بندش سے پیدا ہونے والی بیماریاں (cardiovascular disease) عالمی سطح پر امراضِ قلب کی پیچیدگیوں کی بنیادی وجہ سمجھی جاتی ہیں، ہائی بلڈ پریشر ان بیماریوں کے بنیادی اسباب میں شامل ہے۔کیلی فورنیا یونیورسٹی کے سکول آف میڈیسن کی تحقیق کی سربراہی کرنے والے چانگ چینگ چاو¿ کا کہنا ہے کہ پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ مرد تولیدی عمل کے دوران صرف اپنے جینوم یعنی حیاتیاتی مادے (ڈی این اے) کا مکمل سیٹ فراہم کرتا ہے لیکن ہمارے حالیہ اور دیگر تحقیقی جائزوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیرصحت بخش غذا اور ذہنی دباﺅ جیسے عوامل سپرم (نطفے) میں موجود آر این اے میں ایسی تبدیلیاں لاتے ہیں جو بیماریوں کی منتقلی کا بھی باعث بنتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں