تعویز اور دَم کی آڑ میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

تعویز اور دَم کے بہانے خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نصیر احمد پیری فقیری کا ڈھونگ کر کے خواتین کو ہراساں کرتا تھا۔ ملزم خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا اور پیسے بٹورتا تھا، جسے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں