معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سوریا نارائن رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی اور سدھارتھ نے واناپارتھی کے 400 سال پرانے مندر میں شادی کی جس کی تصاویر جوڑے نے پیر کی صبح انسٹاگرام پر شیئر کیں۔تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ شادی انتہائی سادگی سے چند مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی۔ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی، ادیتی کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی، دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں