میانوالی(سٹار ایشیا نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو خاتون سےمبینہ زیادتی کےالزام میں گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس حکام کےمطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کفایت اللّٰہ چوہان نےمبینہ طور پر ہائی وےکالونی میں خاتون سےزیادتی کی۔
خاتون نےالزام لگایا کہ کفایت اللّٰہ نےشادی کا جھانسا دےکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون لاہور کی رہائشی طلاق یافتہ اور ایک معذوربچے کی ماں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان
ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کےتھانہ سٹی منتقل کر دیاگیا ہے۔