زید خان نے ہریتھک روشن اور سوزین کے درمیان طلاق کی وجہ بتا دی

بھارتی میڈیا کے مطابق زید خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی بہن سوزین خان اور ہریتھک روشن کی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے رشتے سے محبت اور احترام ختم ہوگیا تھا، ان دو چیزوں کا ختم ہونا طلاق کی وجہ بنی۔زید خان نے کہا کہ ہمارا تعلق ایک ماڈرن خاندان سے ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اگر دو لوگ ایک ساتھ رہنا نہیں چاہتے تو ہمیں اُنہیں سمجھنا چاہیے اور اُن کے فیصلے میں اُن کا ساتھ دینا چاہیے۔اداکار نے کہا کہ ہر میاں بیوی کے لیے سب سے اہم محبت اور مثبت تعلق ہوتا ہے، یہ دو ایسی چیزیں ہیں جو اُن کے لیے خاندان اور اپنے بچوں سمیت تمام ذمہ داریوں سے بالاتر ہونی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں