Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بے نتیجہ ختم

تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے معاملے پر کل ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاہے،قانونی ٹیم نے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کرنے کی تجویز دیدی جبکہ 2ممبران نے تجویز سے اختلاف کیا اور فیصلے پر من و عن عملدرآمد کا مشورہ دیا۔ذرائع کے مطابق ارکان نے رائے دی کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں رہی،اتفاق رائے کیلئے کل کے اجلاس میں مزید مشاورت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں