گلگت بلتستان کے نئےوزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلائے گئے اجلاس پر سپریم اپیلٹ کورٹ نے حکمِ امتناعی جاری کر دیا جس کے بعد آج ہونے والا گلگت بلتستان کے نئےوزیرِ اعلیٰ کا انتخاب روک دیا گیا۔نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے آج 3 بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی حاجی گلبر خان نے اجلاس ملتوی کرنے کے لیے سپریم اپیلٹ کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی۔حاجی گلبر خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیماری کے باعث گلگت میں موجود نہیں، اس لیے انتخاب کا حصہ نہیں بن سکتا۔اسپیکر کی طرف سے آج بلائے گئے اجلاس کو سپریم اپیلٹ کورٹ نے روک دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اسپیکر 72 گھنٹوں میں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے نیا شیڈول جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments